Project / Contribute

Writing an IEQ Entry

IEQ consists of 529 alphabetically arranged entriesconsisting of five types of articles:

قرآن حکیم کا جامع موسوعہ: تعارف

بسم الله الرحمن الرحيم

آج روئے زمین پر بسنے والا ہر چوتھا انسان شاہد ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ زبان سے ادا کئے گئے یہ الفاظ، دل کی گواہی کے ساتھ ان انسانوں کو آخری نبیﷺ کی امت بنا دیتے ہیں ۔ امت ِ محمدیہ کا ہر فرد ایمان رکھتا ہے کہ قرآن اللہ کی طرف سے بھیجی گئی آخری الہامی کتا ب ہے جو انسانیت کو صراط مستقیم کا راستہ دکھاتی ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ محمد ﷺ، جن کے قلب مبارک پر یہ کتاب اتری تھی، اس کا بہترین نمونہ ہیں اور ان کے اْسوہ حسنہ پر چلنے ہی سے دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔

  • مزید پڑھیئے
  • مرکز العلوم الاسلامیہ (کینیڈا) نے ۲۰۰۷ ءمیں ایک بین الاقوامی منصوبے کا آغاز کیا اور قرآن حکیم کا جامع انسائیکلوپیڈیا شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ اس انسائیکلوپیڈیا میں قرآن مجید کے تمام تصورات، اس میں مذکور تمام افراد، مقامات، اور اشیاء پر پانچ سو انتیس مقالات شامل کیے گئے ہیں۔ سات جلدوں اور تقریباً چار ہزار صفحات پر مشتمل اس انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے چودہ سو سال کی اسلامی علمی روایت کی بازیافت کا کام بھی لیا جا رہا ہے۔ نادر مآخذ اور عمیق تدبر کی حامل تحریروں کی روشنی میں لکھے جانے والے اس انسائیکلوپیڈیا کی پہلی جلد جب 2013 ءمیں شائع ہوئی تو دنیا بھر میں اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔ 2024ء میں دوسری جلد شائع ہوئی، جس میں 67 مقالات شامل ہیں۔ الفابائی ترتیب کے تحت ان دو جلدوں میں اے سے سی تک آنے والے مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ تیسری جلد کا تقریباً ایک تہائی حصہ لکھا جا چکا ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا خالص اسلامی علمی مصادر کی روشنی میں قرآنِ حکیم کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی پہلی عالمی کوشش تو ہے ہی، خود مسلمانوں کے لئے یہ ایک ایسا وقیع اور مستند متن ہے جو صدیوں پر پھیلے ہوئے اس ذخیرے کی بازیافت بھی ہے جو اللہ ربِ کریم کی کتاب پر تدبرکا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ اس میں صحابہ کرام کے عہد سے لے کر آج تک تحریر کی جانے والی تفاسیر، علوم قرآن پر موجود خصوصی کتب، عربی کی نادر لغات، قرآن فہمی پر لکھی گئی متخصص تحریروں، سیرت، فقہ، تاریخ، ادب، نفس انسانی کی پرتوں کی نقاب کشی کرنے والی عمیق تحریروں، اور سینکڑوں دوسرے مصادر کو استعمال کیا جا رہا ہے جن سےاس سے پہلے شاذ ہی کسی کتاب میں استفادہ کیا گیا ہے۔

  • نمونے
  • اختصاری ببلیوگرافی
  • موسوعہ القرآن کے لئے مقالہ لکھئے

  • موسوعہ القرآن کے لئے مقالہ لکھنے کا طریقہ انسائیکلوپیڈیا کی تیسری جلد میں سے کسی ایک مقالے کا خاکہ تحریر کریں۔
  • اس خاکے کی بنہاد پر دو حصوں کو تحریر کر کے ادارے کو ارسال کریں۔ یہ حصے لغوی تحقیق والے نہ ہوں۔ ادارہ آپ کے کام کو دیکھ کر مزید ہدایات دے گا۔

  • مصنفین کے لیے ہدایات
  • اس خاکے کی بنیاد قرآن حکیم میں مذکور وہ آیات ہیں جو اس موضوع سے متعلق ہیں۔ مدد کے لیے جلد اول اور دوئم میں شامل مقالات کے نمونے دیکھیے
  • نمونے دیکھیے